نٹور سنگھ کا بیان، منموہن کی لاتعلقی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے جوہری پالیسی کے بارے میں وزیرِ خارجہ نٹور سنگھ کے متنازعہ بیان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے پارلیمان میں بتایا کہ وزیرِ خارجہ نے جنوبی کوریا میں دورے کے وقت جو بات کہی وہ صرف اخبار نویسوں کے سوالوں کے پس منظر میں تھی اور یہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔ وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کے ساتھ جوہری کشاکش کا ذمہ دار سابق حکومت کو ٹھہرایا تھا۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس کی جوہری پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||