دفاعی امور پر پاک ہند مذاکرات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ہندوستان کے مابین سیاچن سمیت دفاعی امور پر بات چیت کا آغاز جمعرات کے روز دلی میں ہو رہا ہے۔ سیکریٹری دفاع جنرل (ریٹائرڈ) حامد نواز کی سربراہی میں آٹھ رکنی پاکستانی وفد بات چیت میں حصہ لینے کے لیے ہندوستانی دارالحکومت دلی پہنچ چکا ہے۔ ہندوستان کے سیکریٹری دفاع اجے وکرم سنگھ مذاکرات میں حصہ لینے والے ہندوستانی وفد کی سربراہ ہونگے۔ دلی میں بی بی سی کی نامہ نگار جیوتسنا سنگھ کے مطابق مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پاکستانی وفد بھارتی وزیر دفاع پراناب مکرجی سے ملاقات کرے گا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے لیے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تاہم بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین سیاچین کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سات سال میں دونوں ملکوں کے دفاعی امور کے سیکریٹریوں کے سطع پر ہونے والے پہلے مذاکرات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||