BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلے روز ثقافتی تعلقات پر بات چیت
پاک ہند مذاکرات
اس سے پہلے بھی دونوں ملکوں کے مابین مختلف سطع پر مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں
بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے کے سلسلے میں دلی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے تقافت اور سیاحت کے وزراء نے باہمی امور پر بات چیت کی ہے۔

دلی میں ہونے والے مذاکرات میں کلچر سیکرٹری نینا رنجن اور ان کے پاکستانی ہم منصب سید جلیل عباس نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ ان مذاکرات کے بعد پانچ اور چھ ستمبر کو دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت ہو گی۔

منگل کے روز ہونیوالے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ بھارتی کلچر سیکرٹری نینا رنجن نے کہا کہ مذاکرات ’دوستانہ ماحول میں ہوئے۔‘

پاکستانی وفد کے سربراہ سید جلیل عباس نے بتایا کہ آج کی تجاویز میں صحافیوں، مذہبی زائرین اور سیاحوں کیلئے ویزہ میں آسانی کرنے کے معاملات شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم اور تھیئٹر کے میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ مذاکرات بدھ کے روز بھی جاری رہیں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان غیرسرکاری سطح پر ہونیوالے رابطوں نے دونوں حکومتوں کو مذاکرات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات بھی اسی ہفتے ہونیوالے ہیں۔ ان مذاکرات کے دوران تنازعۂ سیاچین سمیت دفاع سے متعلق مختلف موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ملکوں کے سیاحت اور ثقافت کے وزراء کے درمیان چھ سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں ملکوں میں بسنے والے ہزاروں سکھ، مسلمان اور ہندو زائرین سرحد کے دونوں طرف واقع اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے جانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں بٹے ہوئے خاندان بھی اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد