BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 13:39 GMT 18:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت مذاکرات کے شیڈول کا اعلان

مذاکرات
دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذاکرات اٹھائیس جولائی سے پچیس اگست تک جاری رہیں گے
پاکستان اور بھارت نے پہلے سے طے کردہ آٹھ نکات کے متعلق مذاکرات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دو نکات کے بارے میں پہلے ہی دونوں ممالک میں بات چیت شروع تھی لیکن باقی چھ نکات کے بارے میں بھی مذاکرات کے شیڈول پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وولر بیراج اور تل بل نیویگیشن پروجیکٹ کے بارے میں مذاکرات اٹھائیس اور انتیس جولائی کو، دہشت گردی اور ڈرگ ٹریفکنگ کے متعلق دس اور گیارہ اگست کو جبکہ اقتصادی اور تجارتی شراکت پر بات چیت گیارہ اور بارہ اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوستانہ تبادلوں کے فروغ کے بارے میں بات چیت تین اور چار اگست کو، سیاچین پر پانچ اور چھ اگست کو جبکہ سر کریک کے متعلق چھ اور سات اگست کو دونوں ممالک کے نمائندے نئی دہلی میں مذاکرات کریں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ میں سے دو نکات امن اور سلامتی بشمول اعتماد کی بحالی کے اقدامات اور جموں اور کشمیر کے متعلق دونوں ممالک کے نمائندے نئی دہلی میں ستائیس اور اٹھائیس جون کو بات چیت کر چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ پچیس اگست کو اس وقت تک کیے جانے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کریں گے۔ وزراء خارجہ کی ملاقات سے ایک دن قبل دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ بھی ملیں گے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیاں رواں سال جنوری میں جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارت کے اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان آٹھ نکات پر جامع مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔

بھارت میں نئے انتخابات کے بعد قائم ہونے والی کانگریس حکومت نے بھی طے شدہ نکات پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد