پاک بھارت وزراء ملاقات مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے عِندیہ دیا ہے کہ رواں ماہ کے آخری عشرے میں پاکستان اور بھارت کے وزارء خارجہ کی مجوزہ ملاقات ملتوی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سن دو ہزار چار میں شروع ہونے والے جامع مذاکرات کے تین دور مکمل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ بیس جون کو دِلّی میں ملیں گے۔ تاہم ان کے مطابق خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کو ملنا ہے لیکن بھارت کی جانب سے تاحال اپنا وزیر خارجہ مقرر نہ کرنے کی وجہ سے امکان ہے کہ ملاقات نہ ہو پائے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وزارء خارجہ کی ملاقات نہ ہونے کا سبب دونوں ممالک میں اختلافات ہرگز نہیں ہے۔ تسنیم اسلم نے پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے حالیہ بیان کا تفصیل سے ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے میں اس لیے دشواری ہورہی ہے کہ بھارت نے ابھی ان کا ہم منصب تعینات نہیں کیا۔ تسنیم اسلم نے بھارت کے میڈیا میں پاکستان کے بارے میں اس تاثر کو مسترد کیا جس میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان بھارتی قیدیوں کی رہائی میں جھجھکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سن دو ہزار تین سے پاکستان نے بھارت کے دو ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا ہے جبکہ بھارت نے اس عرصے میں پاکستان کے چھ سو کے قریب شہریوں کو رہا کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’امتیازی امریکی سلوک قبول نہیں‘17 March, 2006 | پاکستان ’من موہن کی تقریر مثبت ہے‘24 March, 2006 | پاکستان ’مسئلہ کشمیر میں چین فریق نہیں‘04 April, 2006 | پاکستان جوہری ہتھیار، پاک انڈیا مذاکرات24 April, 2006 | پاکستان کشمیر نہ سہی کچھ اور سہی05 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||