BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 March, 2006, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’من موہن کی تقریر مثبت ہے‘

پاک بھارت پرچم
حال ہی میں بنارس میں بم دھماکوں کے بعد اس طرح کی مثبت تقریر اہمیت کی حامل ہے
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے پیش کردہ ’امن معاہدے‘ کی تجاویز کو پاکستان نے مثبت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر پیش رفت کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔


دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر مثبت جذبات کی عکاس ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر پیش رفت کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے‘۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے امرتسر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے دوستی اور ’امن معاہدے‘ کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے عملی حل کے لیے تیار ہیں تاکہ خطے سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ان کی تقریر پر پاکستان نے اپنے فوری تبصرے میں اسے مثبت قرار دیا ہے اور کہا کہ پاکستان تو شروع سے ہی کہہ رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی اس خطے کے مکمل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غربت، بیماریاں اور جہالت ختم کی جاسکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ’ہم پاکستان کو اس خطے کی ترقی کا ایک مرکز سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران اور وسطی ایشیا سےگیس پائپ لائن کی خاطر اپنا علاقہ پیش کیا ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں طویل عرصے سے خرابی، بداعتمادی اور کشیدگی کا بنیادی سبب مسئلہ کشمیر ہے اور اس کے حل کے لیے اعتمادی سازی کے اقدامات کیے جانے چاہیں۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت کو تنازعات کے حل کے لیے دلیرانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کے بقول ماضی کی اساس پر قابو پانے کے لیے لچک اور سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
نیویارک میں ملیں گے
13 September, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد