جوہری ہتھیار، پاک انڈیا مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری اور روایتی ہتھیاروں پر مذاکرات کا چوتھا دور منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ اس بات چیت میں پہلے دو روز جوہری ہتھیاروں جبکہ تیسرے روز روایتی ہتھیاروں کے بارے میں اعتماد سازی کی نئی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اس بات چیت میں کئی نئی تجاویز بھارتی وفد کے سامنے غور کے لیئے رکھےگا تاہم انہوں نے ان تجاویز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس بات چیت کے تیسرے دور میں گزشتہ برس دونوں ممالک نے بیلسٹک میزائل کے تجربوں کی پہلے سے ایک دوسرے کو آگاہی کے معاہدے اور جوہری ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے جوہری ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی دونوں ممالک کو کسی حادثاتی جوہری جنگ سے بچنے کے لیئے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ درست سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاکستانی دفترِخارجہ کی ترجمان نے انڈین وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور انڈیا سیاچن کے مسئلے کے حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے وسط میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات میں اس مسئلے پر پیش رفت ہو سکتی ہے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت میں تقریبا سازھے پانچ سو پاکستانی قید ہیں جبکہ پاکستان میں چھ سو سے زائد بھارتی جیلوں میں موجود ہیں۔ | اسی بارے میں وولر بیراج پر مذاکرات مؤخر17 April, 2006 | پاکستان انڈیا پاکستان بات سفارشات پر ختم22 March, 2006 | پاکستان پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان پاک بھارت، جوہری فہرستوں کا تبادلہ01 January, 2006 | پاکستان جوہری بجلی کے پلانٹ پر کام شروع28 December, 2005 | پاکستان تمام نکات پر اتفاق، اعلامیہ جاری02 September, 2005 | پاکستان جوہری امور، پاک بھارت مذاکرات05 August, 2005 | پاکستان جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی06 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||