جوہری امور، پاک بھارت مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری امور پر باہمی اعتماد مضبوط کرنے کے لیے دو روزہ مذاکرات آج (جمع، 5 اگست) سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری امور پر مذاکرات کا یہ تیسرا مرحلہ ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات اس سال جون اور پچھلے سال دسمبر میں ہو چکے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری طارق عثمان حیدر کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت خارجہ کی میرا شنکر کریں گی۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان ایک امرجنسی ہاٹ لائن کے قیام اور کسی میزائل ٹیسٹ سے قبل پڑوسی ملک کو مطلع کرنے جیسے دیگر موضوعات زیر بحث ہونگے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||