BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وولر بیراج پر مذاکرات مؤخر

بیراج(فائل فوٹو)
پاکستان وولر بیراج اور بگھلیار ڈیم کی تعمیر کی محالفت کر رہا ہے
پاکستان اور انڈیا کے درمیان وولر بیراج کے مسئلے پر منگل سے شروع ہونے والی بات چیت کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دو دوزہ بات چیت کل سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھی مگر انڈیا کی وزارتِ آب کے سیکرٹری اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس بات چیت کے لیئے دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث یہ بات چیت موخر کی گئی۔

اس بات چیت کے بارے میں نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

انڈیا کی جانب سے دریائے جہلم پر بنائے جانے والے وولر بیراج کو پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور بیراج کے ڈیزائن میں ترمیم کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان اس مسئلے پر بات چیت کے کئی دور ہوتے آئے ہیں مگر ابھی تک اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے آج ہفتہ وار بریفنگ میں بگھلیار ڈیم کے تنازعےپر عالمی بینک کی ثالثی کے عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ اس مسئلے پر عالمی بینک اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور ہو گا۔

انڈیا۔افغان تجارت کراچی کی بندرگاہ کے راستے ہوگی

ترجمان نے پاکستان۔افغانستان۔ انڈیا ٹرانزٹ تجارت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نےافغانستان اور انڈیا کو دو طرفہ تجارت کے لیئے کراچی کے راستے تجارت کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ بھارت کو زمینی راستے سے افغانستان کے ساتھ تجارت کی اجازت دینے کا معاملہ پاک انڈیا تجارتی مذاکرات سے مشروط ہے جو ابھی جاری ہیں۔

ایران کے جوہری تنازعے پر ترجمان نے پاکستان کا موقف دوہرایا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کا مخالف ہے۔

تسنیم اسلم نے یہ بھی بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف ابوظہبی میں پاکستان اور انڈیا کے مابین دو ایک روزہ کرکٹ میچز میں سے ایک میچ دیکھنے کے لئے ابوظہبی جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد