سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکریک کے متعلق دو روزہ بات چیت جمعہ کو راولپنڈی میں شروع ہوچکی ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین سمندری حدود کے تعین کے لیے مشترکہ سروے کا طریقہ کار وضح کریں گے اور امکان ہے کہ آئندہ سال فروری میں دوبارہ سروے ہوگا۔ بھارتی وفد کی قیادت چیف نیول ہائیڈروگرافر بی آر راؤ کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سرویئر جنرل آف پاکستان میجر جنرل جمیل الرحمٰن آفریدی کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں ہونے والی دو روزہ بات چیت کے بعد مشترکہ بیان سنیچر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں دونوں ممالک کے ماہرین نے سرکریک کا مشترکہ سروے کیا تھا لیکن بعد میں مئی میں ان کی ملاقات ہوئی تو بعض ایسے نئے نکات اٹھائے گئے کہ دوبارہ سروے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ نومبر میں جب خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات ہوئی تو اس میں اتفاق ہوا کہ دوبارہ سروے کے بعد دونوں ممالک کے نمائندے ممکنہ حل تلاش کرنے پر بات چیت کریں گے۔ | اسی بارے میں ’حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں‘18 April, 2006 | پاکستان سر کریک مذاکرات: پہلا دور مکمل28 May, 2005 | پاکستان پاک بھارت دفاعی مذاکرات 25 May, 2005 | پاکستان سیاچین پر مذاکرات مئی کے آخر میں 02 May, 2005 | پاکستان جوہری مذاکرات، پیش رفت نہیں 15 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||