BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی بھوک ہڑتال

لاپتہ افراد کے رشتہ دار
مظاہرین نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے
پاکستان میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بعض افراد کے اہل خانہ نے بدھ کو سپریم کورٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔

بھوک ہڑتال میں شامل لاپتہ افراد کی بیویاں، بچے اور والدین بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے بینر اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔

ایک شخص کے ہاتھ میں کتبہ تھا جس پر لکھا ہوا تھا ’جاگ فوجی جاگ تیرے دامن کو لگ گیا داغ‘ جبکہ ایک بزرگ نے ’ہٹلر بھی شرما جائے گا جب نام مشرف کا آئے گا‘ والا کتبہ اٹھایا ہوا تھا۔


بھوک ہڑتال کرنے والے افراد زیادہ تر مذہبی رجحان رکھنے والے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو القائدہ سے تعلقات کے شبہے اور شدت پسندی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے اور ان کے بقول بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔

بھوک ہڑتال میں شرکت کے لیے کراچی سے مسز فرحت پراچہ بھی آئیں تھیں جن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر سیف اللہ پراچہ اور بیٹے کو امریکہ میں قید کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے عدالتی احکام نہ ماننے والے انٹیلیجنس حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

علامتی بھوک ہڑتال میں لاہور کے فیصل فراز کی والدہ اور ایبٹ آباد کے عتیق الرحمٰن جو اٹامک انرجی کمیشن کے ملازم تھے اور انہیں گزشتہ برس ان کی شادی کے دن اٹھایا گیا تھا، ان کی بھی والدہ دیگر افراد کے ہمراہ موجود رہیں۔

اس موقع پر تبلیغ کے لیے راولپنڈی سے پشاور جاتے وقت راستے میں غائب ہونے والے مسعود جنجوعہ کی بیگم آمنہ مسعود نے کہا کہ تمام غائب شدہ افراد ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاپتہ افراد کو راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، نوشہرہ اور دیگر مقامات پر واقع خفیہ قید خانوں میں رکھا گیا ہے۔

لاپتہ افراد نے اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بھی لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات پیش نہ کرنے والے انٹیلیجنس حکام کے خلاف کارروائی کریں۔

حکومت کی ناکامی
لاپتہ افراد کی تلاش،حکومت کی ناکامی
لاپتہ افراد کے اہل خانہلاپتہ افراد
اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا مظاہرہ
احمد خان تینولاپتہ رہنما ظاہر
دو اور لاپتہ رہنما پولیس کی حراست میں ہیں
 آصف بالادی سندھ ۔ آصف بالادی
وہ فوج کے خلاف نہ تھا پھر بھی لاپتہ
اسی بارے میں
لاپتہ افراد کے لیے مظاہرہ
09 December, 2006 | پاکستان
عمر کوٹ کے ہندو لاپتہ ہیں
28 December, 2006 | پاکستان
دس لاپتہ افراد کی بازیابی
01 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد