لاپتہ افراد میں سے ایک اور ’رہا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے لاپتہ ہونے والے طالب علم عفان لغاری رہا ہوگئے ہیں۔ یہ انکشاف ان کے وکیل نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے سامنے کیا۔ عفان لغاری کی والدہ زاہدہ لغاری نےسندھ ہائی کورٹ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بنچ کے سامنے منگل کو زاہدہ لغاری کے وکیل نے بتایا کہ عفان لغاری رہا ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں، اس لیے وہ اپنی درخواست واپس لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اکتوبر دو ہزار چار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے آئی بی اے کے طالب علم عفان لغاری کو ان کے گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اسی عدالت میں دیگر لاپتہ افراد کی درخواستوں کی بھی سماعت ہوئی۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سلیم بلوچ کی وکیل نور ناز آغا نے بتایا کہ سلیم کی دوبارہ گرفتاری کے بعد ان کی زندگی خطرے میں ہے۔ ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے منیر مینگل کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ قید سے رہا ہونے والے شہری عدالت کو تفصیلات بتائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ ان افراد میں سے صرف سلیم بلوچ نے یہ جراءت کی اور انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ منیر مینگل کی والدہ کو کہا گیا ہے کہ وہ عدالت سے اپنی درخواست واپس لے لیں مگر ابھی تک انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ’باقیوں کو بھی جلد ڈھونڈیں‘08 January, 2007 | پاکستان اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل04 January, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے مظاہرہ09 December, 2006 | پاکستان ’ہمارے کارکن غائب ہیں‘05 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||