صوبہ سرحد:حسبہ بل دوبارہ منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد اسمبلی نےمتنازع حسبہ بل کو ایک بار پھر منظور کر دیا ہے۔ اس موقع پر حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے بازؤں پر سیاہ آرم بینڈز پہن رکھے تھے اور انہوں نے بل پر بحث کے دوران اس پر بہت تنقید کی اور اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا۔ قانون کا درجہ حاصل ہونے کے لیے اس بل پرگورنر سرحد کے دستخط ہونے ضروری ہیں۔ صوبائی اسمبلی نے پچھلے سال بھی اس بل کو منظور کیا تھا لیکن پھر اس کے خلاف صدارتی ریفرنس ہوا تھا اور سپریم کورٹ نے اس میں کئی ترمیم کی ہدایت کی تھی۔ ’حسبہ بل 2006‘ کو صوبائی وزیر قانون نے پیر کو اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ بل پیش ہونے پر حزب مخالف کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ اس کو پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے تاہم جب سپیکر نے اس سلسلے میں ووٹنگ کرائی تو ایسے کرنے کے لیے ووٹ پورے نہ ہو سکے۔ حزب اختلاف کے کئی اراکین اسمبلی نے بل کے خلاف تقریر کی اور کہا کہ یہ بل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس بل میں سپریم کورٹ کی تجویز کردہ ترامیم شامل نہیں ہیں اور یہ وہی پرانا بِل ہے ۔ |
اسی بارے میں ترمیم شدہ حسبہ بل پیش کر دیا گیا31 October, 2005 | پاکستان ’حسبہ بِل لوگوں کےتحفظ کےلیے ہے‘02 August, 2005 | پاکستان ’طالبان طرزحکومت واپس آجائےگا‘ 01 August, 2005 | پاکستان حِسبہ بل کے خلاف ریفرنس 14 July, 2005 | پاکستان پشاور: حِسبہ بل کے خلاف مظاہرہ14 July, 2005 | پاکستان متنازعہ حسبہ بل منظور ہو گیا14 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||