BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 July, 2005, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حِسبہ کے خلاف صدارتی ریفرنس

سپریم کورٹ
صدر کی جانب سے یہ ریفرنس آئین کے آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے تحت دائر کیا گیا ہے
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے سرحد اسمبلی میں پاس کیے گئے حسبہ بل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے جس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔

یہ ریفرنس سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں دائر کیا گیا ہے جس کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس حامد علی مرزا، جسٹس فقیر محمد کھوکر، جسٹس محمد جاوید بٹر، جسٹس سعد سید اشہد پر مشتمل فل بنچ نے کی۔

عدالت میں اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل آئین سے متصادم ہے اور اس سے متبادل عدالتی نظام قائم ہو جائےگا۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ نے حسبہ بل پر حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کا موقف سننے کے لیے اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور سرحد اسمبلی کے سیکرٹری کو طلب کیا ہے جبکہ آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہوگی۔

صدر کی جانب سے یہ ریفرنس آئین کے آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے تحت دائر کیا گیا ہے ۔ اس ریفرنس میں سات سوالات کئے گئے ہیں اور عدالت سے رائے طلب کی گئی ہے۔

صدر نے معلوم کیا ہے کہ حسبہ بل آئین یا اس کی کسی شق سے متصادم تو نہیں ہے اور کیا اس بل کو قانونی حیثیت مل جانے کے بعد آئین میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق سلب تو نہیں ہونگے۔

ریفرنس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا کہ اس بل سے متبادل عدالتی نظام کا قیام تو نہیں ہوگا اور لوگوں کی انصاف سے پہنچ دور تو نہ ہوگی۔

عدالت سے پوچھا گیا ہے کہ ان سات سوالات یا کسی ایک سوال کا جواب ہاں میں ہونے کی صورت میں کیا گورنر اس بل پر دستخط کرنے کے لیے پابند ہیں؟

واضح رہے کہ صوبہ سرحد میں ایم ایم اے حکومت نے اسمبلی میں اکثریتی رائے سے حسبہ بل منظور کر وایا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مجلس عمل اس بل کے ذریعے اپنے نفاذ شریعت کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہ رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد