BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 July, 2005, 17:24 GMT 22:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حِسبہ بل کے خلاف ریفرنس

مظاہرہ
بل کی منظوری کے خلاف عوام نے مظاہرہ بھی کیا
حکومتِ پاکستان نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسبہ بل کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پاکستان کو یہ ہدایت جمعرات کو سرحد اسمبلی کی جانب سے حسبہ بل کی منظوری کے فوراً بعد کی گئی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو سے تین دن کے دوران عدالتِ عظمیٰ میں یہ ریفرنس دائر کر دیا جائے گا اور اس میں بل کے خلاف آئینی اور قانونی نکات اٹھائے جائیں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی حسبہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

اس بل کی منظوری کے موقع پر سرحد اسمبلی کے باہر مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی شیرپاؤ کے سینکڑوں کارکنوں نے جمعرات کی دوپہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلائے۔ سیاہ بینرر اور جماعتی پرچم اٹھائے ان سیاسی کارکنوں نے حسبہ اور ایم ایم اے کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد