صدر کراچی میں، ہلاکتوں پر احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں صدر جنرل پرویز مشرف کی موجودگی کے موقعے پر باجوڑ پر بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنماؤں کے مطابق پریس کلب آنے والے مظاہرین کو شہر کے مختلف مقامات پر پولیس نے روک دیا اور کہا کہ صدر مشرف کی آمد کے وجہ سے احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مظاہرے کو جے یو آئی کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو، ایم پی اے عمر صادق اورقاری عثمان نے کہا کہ معصوم لوگوں پر بمباری کرکے امریکی فوج نے نہ صرف پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ انسانی حقوق کو بھی پائمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مدرسے میں دہشتگرد تھے تو ان پر مقدمہ دائر کیوں نہیں کیا گیا، ان کو نوٹس جاری کیوں نہیں کیے گئے یا انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ حکمرانوں کو بمباری کی کس نے اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا مقصد جب تک ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ تھا، تب تک فوج نے وہ کارنامے سرانجام دیے جن سے مخالف لرز جاتے تھے مگر جب سے حکمرانوں نے اس مقصد کو چھوڑ دیا ہے اس وقت سے کبھی وانا میں اور کبھی شمالی وزیرستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اب سڑکوں کے ساتھ اسمبلیوں میں بھی حکمرانوں سے لڑینگے۔ واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف دو دن کے دورے پر کراچی پہنچے ہیں، جس وجہ سے کراچی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں باجوڑ کے زخمی: شدت پسند یا معصوم؟03 November, 2006 | پاکستان باجوڑ مکمل ہڑتال، اسمبلی اجلاس ملتوی 03 November, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: ’مخبر‘ عالم کا قتل03 November, 2006 | پاکستان مدرسہ کی تعمیر3 ماہ میں: جماعت02 November, 2006 | پاکستان حکومت کو مطلوب مولوی فقیر کون؟01 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||