BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 November, 2006, 04:19 GMT 09:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ مکمل ہڑتال، اسمبلی اجلاس ملتوی

باجوڑ کے مدرسے پر فوج کی بمباری کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے ہیں

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں آج پانچویں روز بھی ایک مدرسے پر بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔

صدر مقام خار میں مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال رہی جس سے کاروباری زندگی مفلوج رہی۔ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہوئے۔

خار کے مرکزی بازار میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلح قبائلیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے قبائلی رہنماؤں حاجی محمدی شاہ، مولانا وحید گل، ظاہر شاہ، حافظ محمد جان، مولانا احمد نور اور دیگر نے خطاب کیا اور حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے مدرسے میں معصوم بچوں کو قتل کیا۔

انہوں نے اس سرکاری موقف کی بھی تردید کی کہ مدرسے میں کوئی عسکری تربیتی مرکز کام کر رہا تھا۔ مقررین نے سپریم کورٹ سے از خود واقعے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر باجوڑ کے سیاسی اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں تحریک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

تمام قبائلی علاقے میں بمباری کے خلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے
اسی قسم کے مظاہرے عنایت کلی، نواگئی، صدیق آباد اور سلارزئی میں بھی منعقد کیئے گئے جن میں مظاہرین نے صدر پرویز مشرف کے حلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ادھر باجوڑ میں ماموند امن جرگے کے سربراہ ملک عبدالعزیز نے گورنر سرحد سے امن معاہدے سے قبل یہ ضمانت طلب کی ہے کہ اس قسم کے حملے دوبارہ نہیں ہوں گے۔

مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے نے امن معاہدے کی تمام کوششوں پر پانی پھر دیا ہے۔ انہوں نے بھی اس تاثر کو درست قرار دیا کہ حملہ امریکی افواج نے کیا تھا۔

درایں اثنا باجوڑ میں بمباری کے خلاف متحدہ مجلس عمل کی اپیل پر جمعہ کو باجوڑ ایجنسی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہلاک شدگان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ایجنسی بھر میں دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر کوئی ٹریفک دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایجنسی کے صدر مقام خار سے چھ کلومیٹر دور عنایت کلی کے گاؤں میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کیں اور امریکہ اور مشرف حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرے
ملک بھر میں باجوڑ پر بمباری کے خلاف مظاہرے کیے گئے

پشاور میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی کارروائی ختم ہونے سے پہلے ارکان نے باجوڑ مدرسے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

باجوڑ واقعہ کے خلاف تحریک حکومتی ارکان کی طرف سے پیش کی گئی جس کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے علاوہ تمام جماعتوں نے حمایت کی۔

اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد صوبائی وزراء سمیت کئی ارکان، اسمبلی کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور ایک مظاہرہ کیا جس دوران انہوں نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

تمام قبائلی علاقے میں بمباری کے خلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں حکام نے سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ نجی اداروں نے اپنے دفاتر پر بھی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ عمارتوں کے شیشے بچانے کی خاطر ایک مرتبہ پھر ان پر کپڑا ڈالا گیا ہے۔

امریکی فوڈ چین کے ایف سی اور ڈائیو بس سروس سمیت کئی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ اس سال کے اوائل میں پیغبر اسلام کے کارٹونوں کے مسئلے پر احتجاج نے پرتشدد رنگ اختیار کیا تھا اور اس دوران غیرملکی کاروبار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پشاور میں بڑی احتجاجی ریلی کی قیادت قائد حزب اختلاف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نمک منڈی میں کریں گے۔ اس سلسلے میں آج کے اخبارات میں اشہارات کے ذریعے عوام سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سڑکوں پر ٹریفک بھی صبح سے کم ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایک مقامی اخبار نے حساس اداروں کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

عینی شاہدین کا بیان
مدرسے پرحملہ ایسے لگتا تھا جیسے زلزلہ ہو
قبائلی علاقوں میں حملہواویلہ پھر خاموشی
باجوڑ کے بعد کس نے کیا کیا؟ عامر احمد خان
طالبان جنگجو’ہم پر اللہ کا دباؤ ہے‘
اپنا دفاع کرنا شرعی فریضہ ہے: مولانا فقیر
مولوی فقیرمولوی فقیر کون؟
طالبان اور القاعدہ کومدد دینے کا الزام
باجوڑ کے زخمی
’حکومتی دعوے جھوٹ ہیں‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد