حدود: مذاکرات تعطل کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان حدود آرڈینینس میں ترامیم کے مسئلے پر بات چیت مسلسل تعطل کا شکار ہے۔ حکومت نے بظاہر تو ترامیم پر متحدہ مجلس عمل کے ساتھ اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے لیکن متحدہ مجلس عمل حکومت پر ان کی شفارشات پر غور نہ کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔ حکمراں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ترامیمی بل کو حتمی شکل دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور بل کا نیا مسودہ آئندہ سوموار تک تیار کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کی باتیں صرف اخبارات تک محدود ہے اور جن باتوں پر متحدہ مجلس سے اتفاق ہوا ہے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسے میں متحدہ قومی موومنٹ کو راضی کرنے کے لیے کیا کیا جائے گا۔ متحدہ واضح کرچکی ہے کہ قومی اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کا منظور شدہ بل ہی قابل قبول ہے اور وہ اس میں مزید ترامیم کے خلاف ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس معاملے پر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی منا لیا جائے گا۔ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور ان میں اتفاق ہوگیا ہے تاہم جو لوگ نیا مسودہ تیار کر رہے ہیں وہ ان کی طرف نہیں بلکہ کسی اور جانب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا اشارہ شاید وزارت قانون کی جانب ہے۔ ادھر قومی اسمبلی میں بھی چند اراکین نے نکتۂ اعتراض پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں انہیں تحفظ حقوق نسواں بل سے متعلق جاری مذاکرات سے آگاہ کیا جائے۔ ان اراکین کا کہنا تھا کہ انہیں بھی بل سے متعلق اطلاعات ذرائع ابلاغ سے مل رہی ہیں اور انہیں کوئی اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔ ادھر قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بھی سوموار تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فی الحال اس مسئلے پر بات نئے مسودے کے سامنے آنے تک رکی ہوئی ہے۔ نئے مسودے کے سامنے آنے کی بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی گرما گرمی میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ |
اسی بارے میں حدود قوانین پر فیصلہ مؤخر28 March, 2006 | پاکستان حدود قوانین کے ترمیمی بل پرہنگامہ22 August, 2006 | پاکستان پی پی کا بائیکاٹ، اعجاز الحق تبدیل 24 August, 2006 | پاکستان حدود بل، کارروائی جمعرات کو04 September, 2006 | پاکستان جے یو آئی (ف) خواتین کا مطالبہ 04 September, 2006 | پاکستان حدود کےترمیمی بل پرخدشات برقرار05 September, 2006 | پاکستان حقوق نسواں بل ایک بار پھر مؤخر13 September, 2006 | پاکستان حکومت، اپوزیشن میں مذاکرات 14 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||