BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 September, 2006, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت، اپوزیشن میں مذاکرات

’وزارتِ قانون کی جانب سے تیار کردہ ترمیمی مسودے میں وہ سفارشات شامل نہیں‘
تحفظِ نسواں بل کے بارے میں حکومت اور ایم ایم اے میں مذاکرات اور اختلافات کا سلسلہ جاری ہے اور متحدہ مجلس عمل نے حدود آرڈیننس میں ترامیم کے حوالے سے ترمیمی مسودے کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد
کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب ِاختلاف اور ایم ایم اے کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ قانون کی جانب سے تیار کردہ ترمیمی مسودے میں وہ سفارشات شامل نہیں جن پر علماء نے واضح ہدایات دی تھیں اور جنہیں حکومت قبول کرنے پر آمادہ تھی۔ انہوں نے اس مسودے کو وزارتِ قانون کی بدنیتی قرار دیا۔

اس سے قبل بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ایم ایم اے کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے علماء کمیٹی کے ساتھ نئی ترامیم پر بات کی ہے اور سرکاری علماء نے ان کی نشاندہی پر بل میں مزید چار ترامیم سے اتفاق کیا ہے۔ تاہم اب انہیں انتظار ہے کہ جن تازہ ترامیم کی نشاندہی انہوں نے کی ہے آیا حکومت انہیں نئے مسودے میں شامل کرتی ہے یا نہیں۔

اس سلسلے میں وزیرِ قانون وصی ظفر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بل پر اتفاقِ رائے کی کوششیں جاری رہیں گے اور اس معاملے پر تمام جماعتوں کے خدشات اور تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دریں اثناء سینٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے سینئر صحافی سی آر شمسی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمان کے دونوں دونوں ایوانوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ اس واقعے کی میڈیکولیگل رپورٹ جاری کی جائے اور ایف آئی آر درج کی جائے اور ان مطالبات کے پورے ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

اسی بارے میں
حدود بل، کارروائی جمعرات کو
04 September, 2006 | پاکستان
حکومت، اپوزیشن میں معاہدہ
11 September, 2006 | پاکستان
’حقوق نسواں بل منظور نہیں‘
13 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد