BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 July, 2006, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ

 مظفر آباد میں احتجاج
مظاہرے کا اہتمام کا اہتمام شعیہ طلباء تنظیم امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کیا تھا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے منگل کو لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزے میں سب سے زیادہ تباہ ہونے والے شہر مظفرآباد میں کیا گیا اور اس کا اہتمام شعیہ طلباء تنظیم امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کیا تھا۔


مظاہرے میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ ایک کتبے پر یہ تحریر تھا ’امریکہ اور اسرائیل اسلام کے بدترین دشمن ہیں‘ جبکہ ایک بینر پر یہ درج تھا کہ ’حزب اللہ کی حمایت اسلام کی حمایت ہے‘۔

مظاہرین نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیا اور وہ مطالبہ کررہے تھے کہ لبنان پر حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔

مظاہرین امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو قدموں کے نیچے روندتے رہے اور بعد ازاں ان پرچموں کو نظر آتش کردیا گیا۔ پولیس کی ایک بھاری نفری مظاہرین کے ساتھ ساتھ رہی تاہم یہ مظاہرہ پر امن طور پر ختم ہوگیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد