BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 March, 2006, 13:37 GMT 18:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمہوریت پر بش کا بیان اہم: بینظیر
سابق پاکستانی وزیراعظم بینظر بھٹو آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں
پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پی پی پی کی رہنما بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت میں امریکی صدر جارج بش کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

جارج بش نے سنیچر کے روز اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران 2007 کے انتخابات وقت پر اور شفاف طریقے سے کرانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ایک پریس ریلیز میں بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے یہ بیان دیکر کہ ’پاکستان کا مستقبل جمہوریت‘ ہے 150 ملین پاکستانیوں کے عزائم کی ترجمانی کی ہے۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ صدر بش نے لوگوں کو یقین دلادیا ہے کہ جمہوریت کے لیے امریکی پالیسی امریکہ کے اتحادیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

بینظیر بھٹو نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے ایسے بیانات کے پس منظر میں کہ انتخابات 2008 تک ملتوی ہوسکتے ہیں، صدر بش کی جانب سے پاکستان میں 2007 میں انتخابات وقت پر کرانے کی بات اہم ہے۔

سابق پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صدر بش کے ساتھ متفق ہے کہ ’لانگ رن میں دہشت گردی ختم کرنے کا طریقہ نفرت کی سوچ کو امید کی فکر سے بدلنا ہے۔‘

بینظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں منعقد کیے جانے والے ریفرنڈم، عام انتخابات اور صدارتی الیکشن میں بدعنوانیوں سے عوام کے اندر ’مایوسی اور غصہ‘ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہڑتال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ کارٹونوں کے بارے میں ہڑتال فوجی آمریت کے خلاف بھی تھی۔

بینظیر بھٹو نے کہا کہ فوجی بغاوت سے بین الاقوامی سیاست میں پاکستان کی حیثیت کو دھچکا پہنچا ہے جبکہ انڈیا میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان رواداری کی وجہ سے انڈیا عالمی سطح پر ایک طاقت کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔

سابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ۔انڈیا سویلین جوہری معاہدے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایک قوم کی قوت اس کے عوام، اس کے قوانین اور سیاسی نظام میں پنہاں ہوتی ہے۔

جارج بُش اور منموہن سنگھماہرین کی تشویش
’بھارت کا جوہری معاہدہ پاکستان کے لیے دھچکہ‘
جنرل پرویز مشرفیہ مہنگا سودا ہے؟
صدر مشرف کو امریکی قربت مہنگی پڑ سکتی ہے
پاک۔امریکہ اعلامیہ
نہ تو کشمیر کی بات، نہ کوئی اقتصادی پیکج
صدر بش، پاک دورہ
بش دورے سے پاکستانی توقعات کو جھٹکا: تجزیہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد