BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 March, 2006, 01:49 GMT 06:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موضوع ’انتہا پسند اسلام‘ ہوگا
پاکستانی فوجی
صدر بُش کی آمد پر اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
امریکہ کے صدر جارج بُش نے اپنے ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان کا سرکاری دورہ شروع کر دیا ہے۔ سنیچر کی صبح پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے سخت حفاظتی انتظامات میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صدر جارج بُش کا استقبال کیا۔

صدر بُش جمعہ کی شب بھارت سے پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان میں مذہبی جماعتوں نے صدر بُش کی آمد پر سنیچر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے کہا ہے کہ اور ان کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے کہا کہ امریکی صدر کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزاروں پولیس اہلکار اور نیم فوجی شہر میں تعینات کیے گئے ہیں۔

نامہ نگاورں کے مطابق صدر بُش اور صدر مشرف کے درمیان مذاکرات میں اہم موضوع امریکہ کی ’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ‘ ہو گا۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس نے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے علاوہ دونوں ممالک درمیان سیاسی اور اقتصادی میدان میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

امریکی صدر نے بھارت سے روانہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ پاکستان میں وہ صدر مشرف سے ’دہشت گردی‘ کے خلاف جنگ میں تعاون اور اقتصادی اور سیاسی ترقی کے بارے میں بات کریں گے تاکہ ’انتہا پسند اسلام‘ کی کشش کم کی جا سکے۔

اسی بارے میں
بش کی آمد پر سکیورٹی سخت
03 March, 2006 | پاکستان
جارج بش پاکستان پہنچ گئے
03 March, 2006 | پاکستان
یہ دہشت گردی ہے: صدر بش
02 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد