بش کی آمد پر سکیورٹی سخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی آمد کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات کیے ہیں۔ شاہراہ دستور عام افراد اور ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متبادل راستوں کے لیے انتظامیہ نے اخبارات میں اشتہارات شائع کیے ہیں۔ وفاقی وزارتوں کے دفاتر یعنی سیکریٹریٹ جانے کے لیے متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سنیچر کی صبح آٹھ بجے سے پہلے دفاتر پہنچ جائیں بصورت دیگر راستے بند ہوجائیں گے۔ جمعہ کی سہ پہر سے اسلام آباد کا ہوائی اڈہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کے اندر اورگرد نواح میں سیکورٹی فورسز کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیے ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آباد سکندر حیات نے بی بی سی کو بتایا کہ شکرپڑیاں اور مارگلہ کی پہاڑوں پر ایک سو بیس کے قریب خصوصی پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
شہر میں جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے ہیں اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ مختلف جگہوں پر پولیس اہلکار ٹولیوں کی شکل میں موجود ہیں۔ اسلام آباد کے اوپر ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ فضائی نگرانی کا کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے تمام بڑے ہوٹل خالی کرائے گئے ہیں اور سفارتی علاقے کی طرف آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ تاحال امریکی صدر جارج بش کی آمد اور روانگی کے اوقات کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خفیہ رکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دلی سے صدر بش جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچیں گے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے امریکی صدر جارج بش کی آمد اور روانگی کے وقت موبائل فون سیسٹم کچھ دیر کے لیے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ | اسی بارے میں یہ دہشت گردی ہے: صدر بش02 March, 2006 | پاکستان بش کا دورہ: خواہش اور حقیقت02 March, 2006 | پاکستان ’ کراچی بم دھماکہ سازش ہے‘02 March, 2006 | پاکستان دو امریکی اہلکاروں سمیت چار ہلاک02 March, 2006 | پاکستان امریکی قونصلیٹ پر تیسرا حملہ02 March, 2006 | پاکستان بش کےاعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ03 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||