بش کےاعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں نے امریکی صدر جارج بش کے اعزاز میں صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اتحاد برائے بحالی جمہوریت ’اے آر ڈی‘ کے سربراہ مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اس لیے وہ فوجی صدر کی دعوت میں شریک نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی صدر کی موجودگی خلاف آئین ہے اور ان کا جو حزب مخالف سے رویہ رہا ہے اس کی وجہ سے متحدہ حزب اختلاف نے ان کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ ایوان صدر میں سنیچر کی رات ہونے والی اس دعوت میں حزب مخالف کی تمام سرکردہ جماعتوں کے رہنماوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ مذہبی جماعتوں اور مسلم لیگ نواز نے دعوت ملنے کے فوری بعد ہی نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اپنا فیصلہ ذرا تاخیر سے کیا۔ ایک سوال پر مخدوم امین فہیم نے بتایا کہ امریکی صدر نے انہیں اپنے سفارتخانے میں ملاقات کے لیے تاحال نہیں بلایا۔ تاہم انہوں نے کہا اگر انہیں بلایا گیا تو وہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ادھر حکام کا کہنا ہے سنیچر کی شام گئے صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے مہمان صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انضمام الحق، یونس خان، سلمان بٹ، رمیز راجہ اور دیگر کرکٹر اس دعوت میں شرکت کریں گے۔ جبکہ شاہد آفریدی علالت اور عبدالرزاق خاندانی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہوں گے۔ |
اسی بارے میں بش دورہ، احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ01 March, 2006 | پاکستان یہ دہشت گردی ہے: صدر بش02 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||