یہ دہشت گردی ہے: صدر بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بش نے کہا ہے کہ کراچی کے بم دھماکے اس بات کی علامت ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ اور صدر پرویز مشرف سے انکی بات چیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگي۔ صدر بش نے کہا کہ ’دہشتگردی کے خلاف جمہوری ملکوں کی جنگ جاری رہے گی اور نفرت کے نظریے پر امید اور آزادی کے نظریے کی فتح ہوگی‘۔ ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ کراچی کے بم دھماکوں کے بارے میں مجھے تفصیلات مل گئی ہیں اور اس میں کم از کم ایک امریکی شہری ہلاک ہو ا ہے جو امریکی وزارت خارجہ کا اہلکار تھا۔ انہوں نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور صدر مشرف کی تعریف کی اور کہا کہ خود ان پر چار بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔ صدر بش نے کہا کہ دہشت گردوں سے کبھی بھی مذاکرات نہیں کیئے جائيں گے اور انہیں انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔ | اسی بارے میں کراچی دھماکے: دو امریکی اہلکار ہلاک02 March, 2006 | پاکستان انڈیا،امریکہ تاریخی جوہری معاہدہ طے02 March, 2006 | انڈیا حیدرآباد دکن میں بش مخالف لہر 01 March, 2006 | انڈیا کراچی:امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکہ02 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||