BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 March, 2006, 04:28 GMT 09:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی:امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکہ

تازہ ترین
میریٹ ہوٹل کے باہر کا منظر ( فوٹو عارف حسن، اے ایف پی)
کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکے امریکی صدر جارج بش کے پاکستان کے دورے سے دو روز پہلے ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں رینجز اور پولیس کے اہلکار بتائے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے صبح ساڑھے نو بجے کے قریب یکے بعد دیگرے ہوئے۔

دھماکے شہر میں سر عبد اللہ ہارون روڈ پر امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے برابر میں واقع ’میریٹ ہوٹل ‘ کی پیچھے والی گلی میں نیوی کی ایک عمارت ’نیول سنٹرل سرجری‘ کے باہر ہوئے ۔

اس زوردار دھماکے میں قریبی گاڑیاں تباہ ہو گئیں

نیوی کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بحریہ کے اہلکار اور سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

دھماکے میں کم سے نو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک کسی اونچی نوعیت کی گاڑی میں نصب کیے گئے تھے جس کا صرف ایکسل زمین پر رہ گیا ہے اور گاڑی کا باقی حصہ ہوا میں اڑ کر میریٹ ہوٹل پر گرا ہے۔

پولیس اور رینجرز نے پورے علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا ہے۔

اسی بارے میں
’قیامت کا سماں‘
14.06.2002 | صفحۂ اول
امریکی مراکز بند
14.06.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد