BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 March, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کراچی بم دھماکہ سازش ہے‘

شیخ رشید
دھماکے سے صدر بش کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا
پاکستان حکومت نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر کی صدر جارج ڈبلیو بش کے تاریخی دورہ پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی۔

وزیراعظم شوکت عزیز کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے ایک سوال پر کہا کہ ’میں یہ نہیں کہتا کہ کراچی بم دھماکہ صدر بش کا دورہ ملتوی کرنے کی سازش تھی لیکن اتنا کہوں گا کہ اس دورے پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کے باوجود بھی صدر بش کے دورے اور اس کی اہمیت پر کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دھماکہ پاکستان دشمنوں کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

ان کے مطابق اس دھماکے میں ایک امریکی سفارت کار سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفارت کار کی گاڑی سے دھماکے والی گاڑی ٹکرائی گئی ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی وضاحت کردی کہ یہ خود کش حملہ ہے یا نہیں اس بارے میں فی الوقت وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ صدر بش کی اسلام آباد آمد کے وقت شہر کو ’سیل‘ یعنی بند نہیں کیا جائے گا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان سویلین جوہری پروگرام کے متعلق معاہدے پر پاکستان کو اعتراض نہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے اس سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے ستر ہزار فوج تعینات کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مشرف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کی حکومت پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے۔

ادھر کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ نیم فوجی دستے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

وہ آئے ہمارے گھر۔۔
’دلی کے بعد تو لاہور ہی بنتا ہے‘
صدر پرویز مشرفپاک امریکہ تعلقات
کشمیر کا حل یا دفاعی اور معاشی تعاون
امریکی قونصلیٹ
چار سالوں میں امریکی قونصلیٹ پر تیسرا حملہ
اسی بارے میں
’وہ آئے ہمارے گھر میں!‘
01 March, 2006 | پاکستان
یہ دہشت گردی ہے: صدر بش
02 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد