آٹھ لاکھ بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے بچوں کے بہبود ادارے نے پاکستان اور کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آٹھ لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسف آئندہ دو ہفتوں میں پولیو، خُناق اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گی۔ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر یونیسف کی کوشش ہو گی کہ دور دراز علاقوں میں لوگوں تک جل سے جلد پہنچا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق زلزلے سے تہتر ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ امدادی اداروں کے مطابق یہ تعداد ستاسی ہزار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق زلزلے سے ہونے والی تباہی میں سترہ ہزار بچے ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ نے تنبیہ کی ہے کہ طِبّی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی میں تاخیر سے مزید بچوں کی ہلاکتیں ہو سکتی ہے۔ یونیسف حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کے سلسلے میں چھ سو ٹیمیں مختلف دیہات اور قصبوں میں روانہ کر رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں باغ میں خارش کی بیماری پھیل گئی09 November, 2005 | پاکستان شدید بارش سے کارروائیاں متاثر10 November, 2005 | پاکستان سرحد: سکول کھولنے میں مسائل10 November, 2005 | پاکستان ایک کمرہ بنا کردیں گے: فاروق11 November, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان مظاہرین پر لاٹھی چارج11 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||