زلزلہ زدگان مظاہرین پر لاٹھی چارج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کے روز مظفرآباد کے علاقے جلال آباد میں زلزلہ زدگان کے ایک مظاہرے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ جلال آباد میں قائم کی جانے والی خیمہ بستی کے مکینوں نے جمعہ کی سہ پہر حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور علاقے سے بےدخلی کے حکومتی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حکام کے مطابق کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ انہوں نے بمشکل مظفرآباد کے اس علاقے میں خیمے گاڑ کر رہنا شروع کیا کہ حکومت انہیں وہاں سے نکل جانے کے احکامت دے رہی ہے۔ مظاہرین کے مطابق حکومت جلال آباد سے خیمہ بستی ختم کر کے وہاں سرکاری دفاتر کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ زلزلہ زدگان مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے سے بے دخل کرنے کے حکومتی اقدامات نا انصافی پر مبنی ہیں۔ | اسی بارے میں ’امدادی آپریشن ممکن لگ رہا ہے‘09 November, 2005 | پاکستان کیمپوں میں بیماریوں کا راج09 November, 2005 | پاکستان ماحولیاتی تنظیموں کا الرٹ09 November, 2005 | پاکستان ایک ماہ میں، میں نے کیا دیکھا؟08 November, 2005 | پاکستان امداد کی تقسیم کے مسائل11 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||