BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 November, 2005, 04:13 GMT 09:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش: زلزلے کے متاثرین مشکل میں

فائل فوٹو
بالاکوٹ میں بارش کے بعد زلزلے کے متاثرین
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور سرحد کے علاقوں میں کل رات وقفے وقفے سے جاری بارش نے بے گھر زلزلہ متاثرین کے لیے قیامت برپا کر دی۔

ان علاقوں میں درجہ حرارت ایک دم گر گیا اور بے گھر لوگ سردی میں ٹھٹھرتے رہے اور لمبی اندھیری رات کاٹنا انتہائی مشکل ہوگیا۔

ضلع باغ کے کئی گاؤوں میں لوگ اپنے گھر کے ملبے کے نزدیک بارش میں بھیگتے دکھائی دئیے چند افراد درختوں اور بچی کچھی عمارتوں کے نیچے دکھائی دئیے۔

 اس بارش نے مقامی لوگوں کے یہ خدشات بھی درست ثابت کیے کہ موجودہ خیمے ان کے مسئلے کا حل نہیں ہیں اور رات کی ہلکی بارش میں ہی بعض خیمے رسنے لگے۔

پدر گل شیر میں کشمیر ریلف فنڈ کے امدادی کیمپ میں چند افراد ٹین کی چاردیں لینے آئے تھے کہ رات پڑ گئی اور بارش ہونے لگی وہ لوگ ساری رات ترپال کے نیچے بیٹھے جاگتے رہے۔

انہی میں سے ایک دیہاتی طارق نے کہا کہ اس کے بیوی بچے مر چکے ہیں اور اب اس کی بوڑھی والدہ اور ساس ان کے انتظار میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھی ہیں۔

طارق کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ واپس پہنچیں گے تو ان دونوں خواتین میں سےکوئی زندہ ہوگا یا نہیں؟

پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت بھی بہت گر گیا ہے۔

ضلع باغ کے گاؤں پدر گل شیر میں جمعہ کی صبح ایک عورت روتی دکھائی دی وہ کہہ رہی تھی کہ رات اس کے لیے قیامت تھی اس نے مکئی کے پودے اور گھاس پھونس اکٹھی کرکے بارش سے بچاؤ کے لیے عارضی چھت بنانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی۔ وہ اور اس کے بچے سردی سے کانپتے رہے اس نے کہا کہ اس کا ایک بچہ تو زلزلے میں مر چکا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ مزید اب سردی سے نہ مر جائیں۔

اس بارش نے مقامی لوگوں کے یہ خدشات بھی درست ثابت کیے کہ موجودہ خیمے ان کے مسئلے کا حل نہیں ہیں اور رات کی ہلکی بارش میں ہی بعض خیمے رسنے لگے۔

خیموں میں لکڑیاں جلا کر گرمی پیدا نہیں کی جاسکتی اس کوشش میں گذشتہ چند روز میں کچھ خیموں میں آگ بھی لگی تھی۔

ضلع باغ کی گنگا چوٹی پر پڑی برف دور سے نظر آرہی ہے۔ اس چوٹی پر اس سال کی یہ پہلی برفباری ہے۔

لسڈانہ ، بھیڈی ،جڑی کوٹ ،نیزہ گلی کے علاقوں میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت بہت گر گیا ہے۔

کاغان کے پہاڑوں اور وادی نیلم کے بعض حصوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس بارش نے لینڈ سلائڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ پہاڑوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور ان میں بارش کا پانی رستے رہنے سے لینڈ سلائینڈنگ معمول سے زیادہ ہو رہی ہے۔

ضلع باغ میں ابھی بھی گہرے اور ہلکے بادل چھائے ہیں اور پہاڑوں پر مخلتف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

امدادی کارروائیوں میں مصروف ایک کارکن ذوالفقار راجہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی توقع سے پہلے ہی سردی کی لہر نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب ایک بار پھر اسی ہنگامی نوعیت کی کارروائیوں کی ضرورت ہے جیسی زلزلے سے اگلے دو چار روز کی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا ان حالات میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

66یہ ایک مہینہ
زلزلے کےایک ماہ میں کیا کیا ہوا: وسعت اللہ خان
66اب ذہنی بیماریاں
زلزلے سے متاثرین میں ذہنی بیماریوں کے آثار
66زلزلہ کے ایک میہنہ
آٹھ اکتوبر سے آٹھ نومبر تک میں نے کیا دیکھا؟
66زلزلہ:ایک ماہ مکمل
امدادی سرگرمیوں کی رفتار تسلی بخش نہیں
اسی بارے میں
زلزلہ متاثرین کے لیے رت جگا
09 November, 2005 | پاکستان
ماحولیاتی تنظیموں کا الرٹ
09 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد