BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 October, 2005, 14:48 GMT 19:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ سینتیس ہزار سے زائد ہلاک‘
زلزلے سے متاثرہ علاقے
آصف اقبال نے کہا کہ بالا کوٹ میں نوے فیصد، بٹ گرام میں نوے فیصد اور الائی میں اسی فیصد تباہی ہوئی ہے

صوبہ سرحد کے صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینتیس ہزار نو سو اٹھاون تک پہنچ چکی ہے اور اس میں اضافے کا بھی اندیشہ ہے۔

بی بی سی اردو سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدشہ یہی ہے کہ یہ اموات اسی ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کے پانچ اضلاع میں زلزلہ آیا ہے اور اس کی شدت تھی وہاں کی تباہی اور مکانات کے گرنے سے ظاہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصا بالا کوٹ میں نوے فیصد، بٹ گرام میں نوے فیصد اور الائی میں اسی فیصد تباہی ہوئی ہے اور جس طرح سے تباہی ہوئی ہے اس سے ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبہ ہوئے ہیں اور بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں تک حکومتی رسائی نہیں ہو سکی ہے۔

اس سوال پر کہ کل تک صوبائی حکام کہہ رہے تھے کہ ہلاک شدگان کی تعداد تیرہ ہزار ہے تو یہ کس طرح آج اچانک سینتیس ہزار تک پہنچ گئی تو انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جہاں تک رسائی ابھی ممکن نہیں ہو
سکی۔ مانسہرہ میں اس وقت چونکہ فوج پوری طرح سے کام کر رہی ہے اور علاقوں میں ریلیف بھی فراہم کر رہی ہے اور راستہ کھولنے کی بھی کوشش کر رہی ہے تو ساتھ ساتھ حکومتی اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہوتا رہا ہے لیکن جن کی اطلاع ہے وہ تیرہ ہزار سے اڑتیس ہزار ہیں۔ وہ اس لیے کہ ابھی بہت سارے لوگ ملبے تلے دفن ہیں۔ کچھ ابھی تک لاپتہ ہیں جو زخمی ہیں وہ ہسپتالوں میں موجود ہیں اور جو لاپتہ ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ دس دن کے بعد ان کا شمار مرنے والوں میں ہی ہو گا۔

66بےسہاروں کا مستقبل
سہمے ہوئے بچے انتہائی کرب سے گزر رہے ہیں
66مانسہرہ کی جانب
امدادی کارکنوں کا ریلہ چل پڑا تھا۔۔۔
66بچےحکومتی ذمہ داری
لاوارث بچے حکومت کی ذمہ داری ہیں
66خیموں کی ضرورت
کاغان کے رہائشیوں کو خمیوں کی اشد ضرورت۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد