BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 October, 2005, 23:11 GMT 04:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شدید موسم، لاعلاج زخمی
متاثرین کے لیے لگائے گئے خیمے
متاثرین کو اب تک 33000 خیمے فراہم کیے گئے ہیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ موسم کی شدت اور زخمیوں کو طبی امداد نہ ملنے سے علاقے میں موت کا ایک نیا دور شروع ہونے کی خدشہ ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نہ صرف پاکستانی کشمیر بلکہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی لاکھوں افراد علاج کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

وہ لوگ جن کی جانیں بچ گئی ہیں لیکن جو زخمی ہیں، دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں یا پھر گہری وادیوں میں زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی طبی سہولت یا مدد دستیاب نہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار اینڈریو میکلائیڈ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کو سرد موسم میں پناہ فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر میں دستیاب خیمے ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں رسد پہنچانا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس پر ا قابو پانے کی جتنی کوشش کی جا رہی ہے وہ اتنا ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا زلزلہ حالیہ وقتوں میں دنیا میں پیش آنے والے بڑے سانحوں میں سے ایک ہے۔

ہیلی کاپٹر کتنے چکر لگائیں گے؟
 ہیلی کاپٹر ایک چکر میں سولہ افراد لے کر جاتے ہیں۔ تیس لاکھ کو سلہ پر تقسیم کریں۔ ہیلی کاپٹروں کو کتنے چکر لگانا پڑیں گے؟ یہ قابل عمل نہیں ہے۔
اینڈریو مکلائڈ
دو سال قبل ایران کے شہر بام میں آنے والے زلزے سے موازنہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ ایران میں تباہی بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی نہیں تھی اور اس کا ایک ہی مرکز تھا بام۔

سونامی سے متاثرہ علاقوں سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بلند و بالا پہاڑ ہیں جبکہ سونامی سے ساحلی علاقے متاثرہوئے تھے جو ہموار ہوتے ہیں اور نقل و حمل آسان ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے جن علاقوں میں زلزلہ آیا وہاں دنیا کی گہری ترین کھائیاں اور بلند ترین برف پوش چوٹیاں ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداروں کو امدادی کارروائیوں میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ رسد پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیمے اسلام آباد لے جانے اور مظفر آباد لے جانے میں بہت فرق ہے اور پھر مظفر آباد سے کسی پہاڑی گاؤں میں ان کو پہنچانا ایک بالکل دوسرا مسئلہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ 'جب ہم مٹی کے تودے گرنے کی بات کرتے ہیں تو یہ ایک یا دو چٹانوں کی نہیں بلکہ چھ سے سات کلومیٹر تک پھیلے ہوئے پہاڑوں کے حصہ ہیں'۔

'ہم ایسی سڑکوں کی بات کر رہے ہیں جن کو بنانے میں کئی سال لگیں گے۔ ایسے دیہات کی بات کر رہے ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر ہی نہیں سکتے۔'

کتنے خیمے چاہیں؟
 پاکستان دنیا بھر میں ایسے خیمے تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں پر بھی اتنے بڑے پیمانے پر خیمے تیار نہیں کیے جا سکتے۔
مکلائڈ
مکلائڈ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مطابق تیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ 'یہ لوگ کہاں رہیں گے؟'

کشمیر کا موسم سرما خیموں میں گزارنا بہت سے لوگوں کی موت کا باعث ہو سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین کے انخلا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک چکر میں سولہ افراد لے کر جاتے ہیں۔ تیس لاکھ کو سولہ پر تقسیم کریں۔ ہیلی کاپٹروں کو کتنے چکر لگانا پڑیں گے؟ یہ قابل عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری صورت یہ ہے کہ لوگ سات سو میٹر بلندی پر اپنا گاؤں سے چلیں اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے دو ہزار سے تین ہزار میٹر بلند چھ یا سات پہاڑ پار کریں۔ بہت سے متاثرین اپنے علاقے سے نہیں نکل پائیں گے۔

مکلائڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں ایسے خیمے تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں پر بھی اتنے بڑے پیمانے پر خیمے تیار نہیں کیے جا سکتے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس آفت سے نمٹنا کسی بھی حکومت کے بس کی بات نہیں۔

66زلزلے کا دسواں دن
قدرتی آفت کے دس دن بعد: تصاویر میں
66موسم آفت بن گیا
متاثرہ علاقوں میں خراب موسم اور سردی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد