BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 October, 2005, 08:56 GMT 13:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاک شدگان کی تعداد چّون ہزار
زیرِ علاج بچہ
دوردراز کے علاقوں میں موبائل ہسپتال کی سہولت بھی فراہم کی جانے والی ہے

پاکستان میں آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوّن ہزار ہو گئی ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے صرف کشمیر میں ہی چالیس ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے صوبہ سرحد میں چودہ ہزار افراد کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق کی جا چکی ہے۔

ادھرمتاثرہ علاقوں میں آسمان صاف ہوتے ہی دوردراز علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ پروازیں گزشتہ دو دن سے وقفے وقفے سے معطل کی جاتی رہی ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ماییک وولرج کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امدادی ٹیموں پر اس دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں تیزی لائیں کیونکہ زلزلے کے نو دن بعد کھلے آسمان تلے گزرتی ہر رات کے ساتھ زخمیوں کے زندہ بچنے کا امکان کم ہو رہا ہے اور بے گھر افراد کے سردی کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ زلزلےسے شدید متاثر ہونے والے بیس فیصد علاقہ اب بھی امداد سے محروم ہے جبکہ اس قدرتی آفت سے بیس لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

موسم کے بہتری سے اب یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ان علاقوں تک رسائی ہو سکے گی جہاں سڑکیں بند ہونے کے سبب ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی امداد نہیں پہنچ پائی ہے۔

مظفرآباد میں ایک عارضی ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے اور امریکی ٹیمیں جلد ہی دوردراز کے علاقوں میں موبائل ہسپتال کی سہولت بھی فراہم کرنے والی ہیں تاکہ ان علاقوں کے زخمیوں کا موقع پر ہی علاج کیا جا سکے۔

66باغ سے نیویارک تک
متاثرہ شہر امریکی شہروں سے منسوب کیوں؟
66موسم آفت بن گیا
متاثرہ علاقوں میں خراب موسم اور سردی
66بسکٹ سے بہتر زہر
امداد لینے کے لیےگالیاں، لاٹھیاں کھانا پڑتی ہیں۔
66مانسہرہ: نظر کھا گئی
شمالی علاقوں کے گیٹ وے مانسہرہ کی بد حالی
66ڈاکٹر کی ڈائری
زلزلے کے بعد ہر جگہ پر ایک ہی کہانی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد