BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 October, 2005, 17:16 GMT 22:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاسین ملک پاکستان پہنچ گئے

یاسین ملک زلزلے کے متاثرین کے لئے خیمے اور سیلیپنگ بیگ لائے ہیں ۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ایک اہم علحیدگی پسند رہنما یاسین ملک زلزلے کے متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر بذریعہ ہوائی جہاز دہلی سے اسلام پہنچ گئے ہیں ۔

خودمختار کشمیر کی حامی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک پیر کو لاہور پہنچے تھے جہاں سے وہ منگل کی رات کو اسلام آباد پہنچ گئے ۔یاسین ملک بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلے رہنما ہیں جو امدادی سامان لے کر آئے ہیں ۔

یاسین ملک نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر اور پاکستان کے صوبہ سرحد میں زلزلے کے متاثرین کے لئے خیمے اور سیلیپنگ بیگ اپنے ساتھ لائے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ بدھ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے زیر علاج لوگوں کی عیادت کریں گے اور جمعرات کو مظفرآباد جائیں گے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثر ہونے والے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے صوبہ سرحد میں بھی جائیں گے ۔

یاسین ملک نے مزید کہا کہ انھوں نے آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان کی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔

کشمیر کمیٹی کے چیرمین حامد ناصر چھٹہ کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ وہ بین الااقوامی ایڈ ایجنسیز کو اپنے زیر انتظام کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کی حکومت پاکستان کے ایک پارلیمانی وفد کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امدادی سامان لے کر جانے کی اجازت دے ۔

کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں یاسین ملک کے مطابق حکمران جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، وزیر خارجہ خورشید قصوری ، وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال اور جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان اور اسکے زیر انتظام کشمیر کے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی کے لئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے عوام ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں اور وہ ان کو مشکل کی اس گھڑی میں تہنا نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر کے دوسری جانب کے لوگ اجازت ملنے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیینا چاہتے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد