BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 October, 2005, 18:07 GMT 23:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مظفرآباد:جراثیم کُش سپرے، مسلح پہرے

مظفرآباد میں تعفن سے بیماریاں پھیلے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بیماریاں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہر میں سپرے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف شہر میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں اور دوکانوں کے ملبے کے سامنے مسلح ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف چوارہوں اور مرکزی مقامات پر پولیس کی واضح موجودگی نظر آ رہی ہے۔

فوج کے ایک ترجمان کے مطابق آج مدینہ مارکیٹ، خواجہ محلہ، عدالتوں کی مسمار عمارتوں اور لڑکیو ں کے ایک ہاسٹل کےملبے سے ساٹھ نعشیں نکالی گئیں۔ ان نعشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔

مظفرآباد کے اردگرد کے پہاڑی علاقوں جن میں وادی جہلم میں چکھوٹھی، گڑھی حبیب اللہ اور لیپہ سیکٹر اور وادئ نیلم وادی کے کئی علاقے شامل ہیں ان تک آج بھی زمینی راستوں سے رسائی نہیں ہو سکی۔

مظفرآباد اور ان مقامات کے درمیان زمینی راستے اب تک معطل ہیں۔

مظفر آباد میں بی بی سی بات کرتے ہوئے ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ ان راستوں کو کھلنے میں اب بھی تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آج چونکہ موسم بہتر تھا اس لیے ارد گرد کےعلاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے زریعے امداد پہنچائی گئی۔

حکام کا دعویٰ ہے کے امدادی سامان کے علاوہ ان مقامات پر طبی ٹیمیں بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے کا کام ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسے میں گدھے اور خچر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جو زخمی افراد کو ان مقامات تک لا رہے ہیں جہاں پر ہیلی کاپٹر اتر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعےطبی امداد اور دیگر اشیاء پہنچانے میں مسائل درپیش آ رہے اور کئی جگہوں پر اب بھی رسائی نہیں ہو پا رہی ہے۔

اگرچہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچ جانے کی امدیں دم توڑ چکی ہیں لیکن دور دراز مقامات پر متاثرین طبی امداد اور خوراک کا انتظار بے چینی سے کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد