BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 October, 2005, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیلم، جہلم تک رسائی نہیں ہوئی

شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بہت بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی بھی کر رہے ہیں

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ ابھی تک پندرہ سے بیس فی صد زلزلے سے متاثرہ علاقے ایسے ہیں جہاں امدادی ٹیموں کی رسائی نہیں ہوسکی ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد پچیس ہزار ہے جو بڑھ بھی سکتی ہے۔

ان کے مطابق ابھی تک پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں وادی نیلم اور وادی جہلم میں ہوئی ہلاکتیں اس تعداد میں شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یا کل نیلم اور وادی جہلم تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں

ہلاکتوں کے اندازے
 شیخ رشید کے مطابق ابھی تک پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں وادی نیلم اور وادی جہلم میں ہوئی ہلاکتیں اس تعداد میں شامل نہیں ہیں۔ ۔

بہت بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی بھی کر رہے ہیں۔

کابینہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید کے مطابق ان خیمہ بستیوں میں بجلی اور پانی سے لےکر مواصلات کی سہولیات بھی ہوں گی۔

کابینہ کو وفاقی ریلیف کمشنر میجر جنرل فاروق نے تفصیلی بریفنگ دی۔

شیخ رشید نے کہاکہ تمام تباہ شدہ شہروں کو دوبارہ سے آباد کیا جائے گا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ دو ارب روپے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کو دے دیے گئے ہیں جبکہ ایک ارب روپے صوبہ سرحد کی حکومت کو دیے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو حکومتی اداروں کی نگرانی میں ان کے والدین سے واپس ملوایا جائے گا۔

کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ جبکہ سترہ گریڈ سے اوپر کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ متاثرین کی امداد میں دیں گے۔ اس کے علاوہ تمام وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ صدر کے ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

بالاکوٹ میں ایک خاتون امداد کے لئے بے بس
کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک بین الاقوامی برادری نے پاکستان میں زلزلے سے متاثرین کے لیے تین سو ساٹھ ملین ڈالر کے عطیات وقف کیے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلڈنگ رولز میں ترمیم کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ زلزلے کی صورت میں عمارتیں زمین بوس نہ ہوں۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ لوگ حکومت پر اعتماد کرنے کے بجائے خود امداد لےکر متاثرہ علاقوں تک جانا چاہتے ہیں تو شیخ رشید نے کہا کہ ساری امداد کو مرکزی نظام میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ساری امداد ایک ہی جگہ نہ چلی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تمام سرکاری عمارتیں گر چکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کشمیر میں حکومت کو چلانے کے لیے مرکز سے سول ملازمین بھیجے جا رہے ہیں۔

66زلزلہ، بارش، سردی
قدرت کی طرف سے متاثرین کا امتحان جاری ہے
66اور کتنی دیر۔۔۔۔
کشمیر میں امداد کا انتظار جاری
66مظفرآباد کی نئی پریشانی
مظفرآباد کے لوگ شہر دوبارہ بسانے سے گریزاں
66ہیلی کاپٹر چاہییں
مانسہرہ میں ہیلی کاپٹروں اور خیموں کی ضرورت
66وڈیو رپورٹیں
پاکستان میں زلزلے کی وڈیو رپورٹیں دیکھیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد