توجہ جانیں بچانے پر ہی رہے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا ہے کہ زیادہ توجہ جانیں بچانے پر ہی رہیگی چاہے وہ ایک جان ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد میں لوگوں کو نکالا گیا ہے اور لوگوں کے بچاؤ اور امداد کے ساتھ ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اعداد و شمار نہیں ہیں لیکن اگر ایک جان بھی بچانی ہوئی تو اسے ترجیح دی جائے گی۔ جنرل سلطان کا کہنا تھا کہ سانحہ بہت بڑا تھا۔اس میں ہمیں مدد کے ضرورت ہے اور تھی اور مدد آ بھی رہی ہے۔ کئی فیلڈ ہسپتال آ کر کام شروع کر چکے ہیں۔ کچھ نے مالی مدد دی ہے اور کچھ کے ہیلی کاپٹر آئے ہیں۔ انہوں بتایا کہ ان جگہوں تک پہنچنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے جہاں اب تک پہنچنا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ جہاں ہیلی کاپٹر جانا ممکن نہیں ہے وہاں بھی جانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کے متبادل ذرائع بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||