 | | | ننکانہ صاحب میں تقریبات کا دوبارہ اعلان پاکستان کی حکومت سے مشورے کے بعد کیا جائے گا |
پاکستان اور کشمیر میں زلزلے سے تباہی کے پیش نظر لاہور اور امرتسر کے درمیان بس سروس کا تجرباتی آغاز جو وسط اکتوبر سے شروع ہونا تھا مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مشرقی پنجاب کی حکومت نے کیا۔ بھارتی پنجاب کی حکومت نے ننکانہ صاحب میں نومبر میں سکھوں کے مذہبی تہوار سے پہلے ہونے والی تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ بھارتی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتظامیہ زلزلے کی وجہ سے شدید مصروف ہے اور اس کی تمام توانائی امدادی کارروائیوں میں صرف ہو رہی ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ پاکستان سے صلاح کے بعد بس سروس کے آغاز لیے نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات مؤخر کر دی گئی ہیں۔ یہ تقریبات چوبیس اکتوبر کو ہونا تھیں۔ |