BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 October, 2005, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امداد میں ایل او سی رکاوٹ؟

لائن آف کنٹرول پر نہ صرف قلعہ بندیاں ہیں بلکہ راستے میں مورچے اور بارودی سرنگیں بھی بچھائی گئی ہیں
جنوبی ایشیا میں آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ پاکستان اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اردگرد کا علاقہ ہے۔

زلزلے کی خبر ملتے ہی بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے فون پر بات کی اور اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ بھارت نے اس موقع پر پاکستان کو امداد کی پیش کش بھی کی ہے لیکن سیاسی حالات کی بناء پر ایسا لگتا نہیں کہ یہ پیشکش قبول کی جائے گی۔

خطے میں امن کی حالیہ کوششوں نے اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کسی حد تک کم کیا ہے تاہم ایل او سی کا علاقہ اب بھی فوجی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ لائن آف کنٹرول کا علاقہ گزشتہ چند عشروں سے لگاتار جھڑپوں اور بھاری گولہ باری سے متاثر ہوتا رہا ہے۔

اس علاقے میں موجود فوج کی بھاری تعداد کے کچھ فوائد بھی ہیں۔ فوج کے اس علاقے میں ہونے کا مطلب ہے کہ اس علاقے میں کھدائی کے آلات اور ہیلی کاپٹر پہلے سے موجود ہیں لیکن اس موقع پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے لیے اس بنیادی ضرورت کے سامان کی شراکت سیاسی اور عملی طور پر ناممکن ہوگی۔

لائن آف کنٹرول پر نہ صرف قلعہ بندیاں ہیں بلکہ راستے میں مورچے اور بارودی سرنگیں بھی بچھائی گئی ہیں۔ یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے جہاں آئے دن سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند رہتی ہیں۔ اگرچہ بھارتی زیرِانتظام کشمیر کے متاثرہ علاقے پاکستانی علاقے سے زیادہ قریب ہیں لیکن اس جانب سے امداد آنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ سب سے بڑی رکاوٹ سیاست ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد