امدادی سامان مظفر آباد تک محدود | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مظفرآباد سے ذوالفقارعلی کی تازہ ترین رپورٹ مظفر آباد کو پاکستان سے ملانے والی دونوں شاہراہیں کھل جانے کے باعث امدادی سامان کی مظفر آباد آنا شروع ہو چکی ہے لیکن دس بارہ کلو میٹر سے آگے نہیں جا رہا۔ مظفرآباد کی کہانیاں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں جس کی وجہ سے لوگ امدادی سامان لانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو راستے میں روکنے اور امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہلکے پھلکے ناخوشگوار واقعات بھی ہوئے ہیں۔ خود مظفر اباد میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو خیموں میں ہے اور خیموں کے بغیر بھی ہے۔ انکی بڑی تعداد مطفر آباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں رہ رہی ہے۔لیکن انہیں بھی دوسرے امدادی سامان کی ضرورت ہے اور ان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
مظفر آباد میں موسم شدید سرد ہوتا جا ہے اور لوگوں کے پاس خاطر خواہ کپڑے بھی نہیں ہیں۔ ارد گرد کے ان علاقوں سے بھی لوگ مظفر آباد آ رہے ہیں جہاں امدادی سامان اب تک نہیں پہنچ سکا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||