بھارتی فوجی پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے فوجی جو عشروں سے ایک دوسرے پر گولے برسا رہے تھے، زلزلے کی وجہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو پار کر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فوجیوں کی مدد کو آئے اور ان مورچوں کو جو زلزلے کی وجہ متاثرہ ہو چکے کو دوبارہ تعمیر کر کے واپس چلے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی امن سیتھو کے قریب لائن آف کنٹرولپار کر پاکستان فوجیوں کو مورچوں کو بحال کرنے کے لیے گئے۔ پاکستان کی فوج نے علاقے میں برف باری کے اطلاعات کے بعد بھارتی افواج سے مورچے بنانے میں مدد دینے کی درخواست کی تھی۔ قدرتی آفات ہمیشہ لوگوں کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوتی رہی اور اس بار دو دشمن فوجیں بھی ایک دوسرے کے قریب آ گئی۔ امن سیتھو پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو آپس میں ملاتا ہے اور حال میں چلنے والی بس سروس بھی امن سیتھو کے علاقے سے گزرتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||