BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 03:30 GMT 08:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگتی: ایف سی کیمپ محصور
News image
نواب اکبر بگٹی بھی ڈیرہ بگٹی میں موجود ہیں
بلوچستان کے گورنر اویس غنی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ایف سی کے تقریباً تین سو اہلکاروں کو ایک قلعے میں محصور کر دیا گیا ہے۔

ان محصورین میں ڈیرہ بگٹی کے ڈی سی او صمد لاسی بھی شامل ہیں۔ جس قلعے میں صمد لاسی محصور ہیں وہاں سے انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے کچھ تفصیل بتائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگتی ٹاؤن میں اس وقت کشیدگی بہت زیادہ ہے اور شہر تقریباً خالی ہو چکا ہے۔

صمد لاسی کا کہنا تھا کہ اس وقت پرائیویٹ آرمی اور فوج ایک دوسرے کے سامنے مورچہ بند ہیں۔

علاقے میں بجلی نہیں ہے اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی گزشتہ ہفتے جلا دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی نہیں ہے اور ہو کا عالم ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اکبر بگٹی کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور یہ مقدمہ ان کے اور بھمبور رائفل کے کرنل فرقان پر 17 تاریخ کو ہونے والے حملے کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں نواب بگتی کے اور لوگ بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر الزام ہے کہ ان کی ایما پر ناظم صمد لاسی اور کرنل فرقان اور ایف سی کے جوانوں پر جو سرکاری کام سے جا رہے تھے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے آٹھ جوان بھی ہلاک ہوئے۔

صمد لاسی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ان کی نجی فوج کے بھی چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں جو دوسرے افراد ہیں ان میں ایک شاہ جمال عرف طوطا ہے جس نے سولہ جنوری کو ایف سی کے پانچ جوانوں کو بھی ہلاک کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کے اس وقت ڈیرہ بگتی میں عام لوگ نہیں بلکہ نواب بگتی کی سول فوج، جس کی تعداد ان کے خیال کے مطابق تین سے پانچ ہزار ہے مورچہ بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کمپاؤنڈ کو، جس میں ان کے علاوہ تین سے ساڑھے تین سو کی نفری موجود ہے، بگتی کے مسلح افراد نے نشانہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ اس صورت میں ایف سی کی نفری تو ان کی مدد کے لیے آ سکتی ہے لیکن باقاعدہ فوج کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہی اس کا امکان ہے کہ وہ آئے۔

بلوچستان اسمبلیبلوچ کہانی، 17
بلوچستان کی روشن تصویر
بلو چستانبلوچ کہانی: 16
بلوچوں کی معاشی زندگی پر اثرات
بلوچ قبائلبلوچستان کے قبائل
اضلاع کا رقبہ اور قبائل کی آبادی کی تفصیل
بلوچستان باغی کیوں؟
بلوچ رہنما کے بیٹے شہریارمزاری کے خیالات
بلوچستان: پسماندگی اور شکایتوں کا لاواپسماندگی اور وفاق
بلوچ پسماندگی اور شکایات کا لاوا ابل رہا ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد