مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 |  صدر مشرف پر قاتلانہ حملے کا ملزم ایئر فورس کا اہلکار تھا |
صدر جنرل پرویز مشرف پر دسمبر 2003 میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے ملزم مشتاق احمد جو نومبر 2004 کے آخری ہفتے میں راولپنڈی میں ایئرفورس پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے ایئرفورس کے ایک جونئیر رینک کے اہلکار ہیں۔ ایئرفورس کے ترجمان ایئر کموڈور سرفراز احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشتاق احمد کا تعلق ایئرفورس سے ہے اور انہیں کورٹ مارشل کے بعد موت کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کا فرار ایئرفورس پولیس کی نااہلی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مشتاق احمد کے کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ مشتاق احمد ایئرفورس پولیس کے بعض اہلکاروں کی بیرین واشنگ کر کے فرار ہوئے۔ |