BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 November, 2004, 09:16 GMT 14:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں بہت خوش قسمت ہوں: مشرف
صدر جنرل پرویز مشرف
صدر جنرل پرویز مشرف
پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی قیادت ان کی قسمت میں تھی اور قوم سے یہ توقع نہیں کرتے کہ وہ اتنی شدت پسند ہوجائے کہ اپنے سربراہ مملکت پر حملے کرنے کی سوچے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر مشرف نے کہا: ’میں قسمت میں یقین کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ قسمت بھی کوئی چیز ہے۔‘ جنرل مشرف اس سال ہونے والے قاتلانہ حملوں کے پس منظر میں بول رہے تھے۔

اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملوں پر اپنے ردعمل میں صدر مشرف نے کہا: ’میں اس قوم سے یہ امید نہیں کرتا کہ وہ اتنی شدت پسند ہوجائے کہ اپنے سربراہ حکومت یا ریاست پر حملے کرنے لگے۔‘

پاکستانی صدر نے کہا وہ نیپولین کے اس قول پر یقین کرتے ہیں جس میں فرانسیسی جنرل نے کہا تھا کہ ایک رہنما خوش قسمت ہوتا ہے۔ جنرل مشرف نے کہا: ’میں خوش قسمت ہوں کہ بچ گیا۔‘

انڈیا کے ساتھ ہونے والی جنگوں کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’میں ماضی میں بھی خوش قسمت رہا، کئی بار میں موت کے قریب آیا۔ لہذا میں خوش قسمت ہوں، بس میں خوش قسمت ہوں، اور میں بہت خوش ہوں کہ میں خوش قسمت ہوں۔‘

صدرِ پاکستان نے کہا کہ ’میں اس ملک کو آگے لے جانا چاہوں گا، انتہاپسندی سے نجات دلانا چاہوں گا جو ہمیں کمزور کررہی ہے اور ہماری صلاحیت کو تباہ کررہی ہے۔‘

جنرل مشرف نے کہا کہ ان کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا اور اب جب وہ ماضی کی طرف مڑکر دیکھتے ہیں کہ تو سوچتے ہیں: ’میں اس مقام تک کیسے پہنچا؟ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کافی حیرت انگیز ہے۔‘

اپنے اوپر ممکنہ قاتلانہ حملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب انہیں کوئی خوف نہیں ہے۔ ’میں اس کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہا ہوں۔۔۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد