BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 December, 2008, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان وعد پورا نہیں کر رہا:مکھرجی
پرنب مکھرجی
دہشت گردی اس علاقے کے لیے ایک شدید خطرہ بنی ہوئی ہے
ہندوستان کا کہنا ہے اگر پاکستان نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا تو پھر وہ اپنی عوام کی سلامتی کے لیے ان تمام آپشنز پر سوچنے پر مجبور ہوگا جو اس کے پاس ہیں۔

ادھر حزب اخلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ چونکہ پاکستان نے ہندوستان کے مطالبات پر توقعات کے مطابق ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے اس لیے حکومت کو پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات ختم کر دینے چاہیں۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اس علاقے کے لیے ایک شدید خطرہ بنی ہوئی ہے اور اگر کو ئی ملک اپنی یقین دہانی پر قائم نہيں رہ سکتا تو پھر اپنے تحفظ اور مفاد کے لیے ہندوستان اپنے تمام آپشنز کے استعمال پر غور کر سکتا ہے۔

دلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنب مکھرجی نے کہا کہ ’پوری دنیا میں شدت پسندوں کے چہروں کو دیکھا گیا ہے۔ معصوم لوگوں کی جانیں اور زبردست جانی و مالی نقصان کسی حادثے یا غیر اردای حرکت کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ قتل و غارت گری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔ ایک شدپ پسند جسے گرفتار کیا گیا ہے اس نے اپنے آقاؤں کے متعلق بڑے جھنجوڑ دینے والے انکشافات کیے ہیں۔‘

حافظ سعید
پاکستان نے حافظ سعید جیسے کئی سخت گیر موقف رکھنے والے رہنماؤں کو نظر بند کیا ہے

بھارتی وزیرداخلہ پرنب مکھرجی نےممبئی پر حملوں کے بعد دوسری بار پاکستان کے سلسلے میں سبھی راستے کھلے رکھنے کی بات کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں سے بار بار درخواست کی کہ وہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کی امداد نہ کریں اور دہشتگردی کے ڈھانچے کو ختم کریں لیکن وعدے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہوا۔

ادھر حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے سلسلے میں حکومت متحد نہیں ہے اور وزیر خارجہ ایک بات کہتے ہیں جبکہ وزیر دفاع کچھ اور بات۔ بقول ان کے اگر سب ایک ہی زبان بوليں تو زیادہ بہتر ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی تو پاکستان کے ساتھ جاری ’کمپوزٹ ڈائیلاگ‘ میں وقفہ دینے کے بجائے انہیں پوری طرح ختم کر دیتی۔

انٹر پول کے سکریٹری جنرل رونالڈ کے نوبل نے دلی میں بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم سے ملاقات میں ممبئی حملوں کی تفتیش میں ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔

انٹر پول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبیل اور بھارت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ملاقات کے دوارن ممبئی حملوں کےگرفتار اور مارے گئے شدت پسندوں کے متعلق بات چیت کی اور اطلاعات کے مطابق ان افراد کے نام، فنگر پرنٹس، تصاویر اور ڈی این اے پروفائل کا اس لسٹ سے موازنہ کیا گیا ہے جو انٹر پول کے پاس پہلے سے موجود ہے۔ انٹر پول نے مارے گئے افراد کے لیے بلیک نوٹس اور ان کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے بلیو نوٹس جاری کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

ہند - پاک کشیدگی
ممبئی حملوں کے بعد ہند پاک رشتے کشیدہ
تاج ہوٹل(فائل فوٹو)وڈیو اور تصاویر
ممبئی میں حملے کی تصاویر اور وڈیو جھلکیاں
دہشتگردی، نیا قانون
بنیادی حقوق نظر انداز کرنا کس حد تک جائز ؟
ممبئیبھارتی خفیہ ایجنسیاں
پورا نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے
اجمل امیر قصاباجمل کا ’اقبالی بیان‘
ممبئی حملوں میں بچ جانے والے ملزم کا بیان
 مارک ٹلیمارک ٹلی کہتے ہیں
جہاز ہچکولے کھاتا رہتا ہے مگر ڈوبتا نہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد