BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 December, 2008, 16:54 GMT 21:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں جماعۃ الدعوۃ کا احتجاج

خدمت خلق
احتجاج کرنے والے افراد دو درجن سے زائد ایمبولیسوں میں تھے
جماعۃ الدعوۃ کے ذیلی ادارے خدمت خلق نے تنظیم کے سربراہ کی نظربندی اور دفاتر کو سر بمہر کیے جانے کے خلاف لاہور میں ایک مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کا آغاز شہر کے وسط میں ناصر باغ سے ہوا۔ مظاہرین کی تعداد کا انداز اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ احتجاج کرنے والے افراد دو درجن سے زائد ایمبولیسوں میں بیٹھے ہوئے تھے۔

مظاہزین نے احتجاجی پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’جماعۃ الدعوۃ دہشت گرد نہیں‘، ’بیرونی دباؤ پر رفاہی کاموں پر پابندی نامنظور‘ اور ’جماعۃ الدعوۃ پر پر پابندی ظلم و زیادتی‘ کی عبارتیں درج تھیں۔

ایمبولیسوں پر مشتمل یہ احتجاجی جلوس مال روڈ کے راستے پنجاب اسمبلی کے سامنے سے گزرا اور لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا جہاں مظاہرین نے اجتجاج کیا اور تنظیم پر کارروائی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرے کے نیتجے میں ٹریفک میں کچھ وقت کے لیے جزوی طور پر خلل پیدا ہوگیا۔

مظاہرہ کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے خدمت خلق کے چئرمین عبدالروف کر رہے تھے اور ان کا کہنا ہے اس مظاہرے کا مقصد جماعۃ الدعوۃ کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرنا ہے۔ ان کے بقول حکومت کی تنظیم کے خلاف کارروائیوں سے وہ لوگوں متاثر ہوئے ہیں جن کی رفاہی کاموں کی وجہ سے دادرسی ہوتی ہے۔

عبدالروف نے کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔

مظاہرین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کے بعد پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔

ادھر الامین ٹرسٹ نامی ادارے کے ترجمان عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھی سربمہر کردیا ہے۔

اسی بارے میں
حافظ سعید با ضابطہ نظر بند
13 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد