کشمیرمیں پہلی ریل سروس شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سنیچر کو سرینگر کے زیرتعمیر ریلوے سٹیشن سے سبز جھنڈی لہرا کر کشمیر میں چلنے والی پہلی ریل گاڑی کا افتتاح کیا ہے۔ کشمیر کو بھارتی ریل نظام کے ساتھ مربوط کرنے کے وسیع منصوبے کے ایک مرحلے کے طور پر ایک سو اُنیس کلومیٹر مسافت والی قاضی گنڈ۔سرینگر۔بارہمولہ ریلوے لائن پر کئی سال سے کام چل رہا ہے تاہم ابھی صرف چھیاسٹھ کلومیٹر کی مسافت ریل آمدورفت کے قابل بنائی جا سکی ہے۔ سرینگر کے نواحی علاقے نوگام میں واقع کلیدی ریلوے سٹیشن سے اننت ناگ۔سرینگر۔بارہمولہ ریلوے لائن کی رسم افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور ریلولے کے وزیر لالو پرساد یادو اور کئی مرکزی اور ریاستی وزیر موجود تھے۔ سن 1853 میں برطانوی حاکموں کے ذریعہ ہندوستان میں ریلوے نظام متعارف کئے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر میں داخلی مسافتوں کے بیچ ریل گاڑی چلے گی۔ حکام کے مطابق بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ اور سرینگر میں پہلے مرحلہ میں کُل نو ریلوے سٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں جنہیں مزید بہتر بنانے کے لیے ابھی بھی کام جاری ہے۔ مقامی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لیے خصوصی ائر کنڈیشنڈ ریلوے بوگیاں تعمیر کروائی گئی ہیں اور اتوار کی صبح سے روزانہ شمالی اور جنوبی کشمیر کے درمیان چار ٹرینیں سفر کرینگیں۔ ابتدائی طور پر اس سفر کے لیے پندرہ روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ٹرین بارہمولہ کے راجوانشیر سٹیشن سے روزانہ صبح سات بجکر دس منٹ پر روانہ ہوگی جو آٹھ بجکر پینتالیس منٹ پر جنوبی ضلع اننت ناگ پہنچے گی۔ اسی طرح دوپہر دو بجکر پچیس منٹ پر راجوانشیر سے جو ٹرین روانہ ہوگی وہ چار بجے اننت ناگ سٹیشن پر رُکے گی۔ حکام کے مطابق اس ریلوے لائن پر فی الحال بالکل ٹرین جیسے دِکھنے والے ڈیزل الیکٹرک ملٹِپل یونٹ چلائے جائینگے، جن میں فی یونٹ آٹھ بوگیاں ہونگی۔ ہر کوچ میں جدید طرز کی نوّے آرام دہ نشتیں ہونگی ۔ ریلوے سٹیشنوں پر پہلے حفاظتی بندبست کے لیے جموں کشمیر پولیس نے پہلے ہی خصوصی ریلوے پولیس دستے قائم کر لیے ہیں ، جو دن رات ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ |
اسی بارے میں مسئلہ کشمیر: دھند چھٹنے والی ہے؟08 December, 2006 | انڈیا ’کشمیر سے انخلا، قیاس آرائیاں ہیں‘04 March, 2007 | انڈیا کشمیرگول میز 24 اپریل کو ہو گی14 April, 2007 | انڈیا کشمیر ٹرین تین سال لیٹ ہوگئی19 June, 2007 | انڈیا نہ عمرعبداللہ خوش نہ مفتی سعید12 June, 2007 | انڈیا ’مشرف کی مشکل نہیں بڑھانا چاہتے‘10 June, 2007 | انڈیا وزیراعظم کے فنڈ سے پیسہ غائب24 October, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||