’مشرف کی مشکل نہیں بڑھانا چاہتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے مستقبل قریب میں پاکستان جانے کے امکان کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر پرویز مشرف کی مشکلیں نہیں بڑھانا چاہتے۔ منموہن سنگھ جرمنی میں جی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد سنیچر کے رات واپس دلی پہنچے۔ واپسی کے دوران اپنے خصوصی طیارے پر موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ صدر مشرف کئی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور وہ پاکستان جاکر جنرل مشرف کے لیے کوئی ’پیچیدگی‘ نہیں پیدا کرنا چاہتے۔ پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوھری کی ’معطلی‘ کے بعد پورے ملک میں وکلاء اور عوام کی جانب سے جنرل مشرف کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے داخلی انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ’ہم کسی بھی شکل میں پاکستان کی انتظامی عمل میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان میں جو بھی اقتدار میں ہوگا ہم ان سے بات کرینگے۔‘ ہندوستان میں جولائی کے صدارتی انتخابات کے بارے میں وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ ملک کا صدر اتفاق رائے سے منتخب کرنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں وہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد این ڈی اے سے حمایت کی امید کرتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر عبدالکلام کے صدر بننے کے وقت کانگریس نے اس وقت اپوزیشن میں ہونے کے باوجود این ڈی کی حمایت کی تھی۔ | اسی بارے میں کشمیر پردعویٰ برقرار: پاکستان 10 February, 2007 | انڈیا ’تعلقات میں بہتری ضروری ہے‘24 April, 2007 | انڈیا ’راہول اپنے بیان کی وضاحت کریں‘25 April, 2007 | انڈیا پاکستانی پاسپورٹ جلانے پر جیل25 April, 2007 | انڈیا پاک بھارت مذاکرات آئندہ ماہ12 May, 2007 | انڈیا کشمیر: دلّی کا چار نکاتی فارمولہ تیار19 May, 2007 | انڈیا بھارتی جنگی قیدیوں کی تلاش31 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||