’تعلقات میں بہتری ضروری ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے بہتر مستقبل کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔ تیسری راؤنڈ ٹیبل کانفرنس دلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے۔ کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیمیں اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر تیسرے راؤنڈ ٹیبل مذاکرات کا افتتاح کرتے ہوئے منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے لازمی ہے کہ اختلافات دور کیے جائیں اور عدم اعتماد کی فضا تبدیل کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا: ’ ہم پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کوحل کر نے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کے عمل میں شامل ہیں لیکن اس طرح کی کوششیں اس وقت ہی کار آمد ثابت ہو سکتی ہیں جب دہشت گردی پر قابو پانے کے وعدے پر پوری طرح عمل کیا جائے‘۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر ميں شدت پسندی پر قابو پانے میں فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے لیکن ساتھ ہی حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی نہ ہو اور شہریوں کو بے جا ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا:’دہشت گردی نے لوگوں کے ذہن و دماغ پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ اس زخم کو مندمل کیا جائے اور ایک نیا آغاز ہو‘۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ راؤنڈ ٹیبل مذاکرات سے کشمیر کے حالات بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ |
اسی بارے میں خودمختاری آئین کے اندر ہی: منموہن 25 February, 2006 | انڈیا ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن12 July, 2006 | انڈیا کوئی شرط قبول نہیں: منموہن 26 July, 2006 | انڈیا پاکستان کو ثبوت دینگے: منموہن 04 October, 2006 | انڈیا منموہن:’نئی تجاویز کا خیر مقدم‘17 December, 2006 | انڈیا اپنی منزل ایک ہے : منموہن سنگھ20 December, 2006 | انڈیا مسلمانوں کی اردو میں تعلیم: منموہن 15 April, 2007 | انڈیا حریت اور منموہن: آج ملاقات ہوگی03 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||