اپنی منزل ایک ہے : منموہن سنگھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو ماضی بھلا کر بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے چار نکاتی پیش کش کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہندوستان دونوں ملکوں کے رشتوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ’ دونوں ملکوں کی طرف سے آنے والی تجاویز پاکستان اور ہندوستان کے رشتے بہتر بنانے میں اہم کردار اد کریں گی اور ہم انکا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘ انکا کہنا تھا ’دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ مسائل کے حل کے لیے کھلے ذہن اور دوستانہ ماحول میں سوچنے کی ضرورت ہے۔‘ وزیر اعظم پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انکی حکومت پاکستان کے ساتھ جاری بات چیت سےمطمئن ہے اور اسکے نتائج بھی بر آمد ہوں گے۔ مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کا ’مفاد ایک دوسرے سے وابستہ ہے اور بہتر مسقبل کے لیے دونوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔‘ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن و سلامتی اور دوستی کےمعاہدے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جامع مذاکرات مثبت سمت میں رواں دواں ہیں جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی رشتوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے بعض سرحدی علاقوں میں ترقی کا کام شروع کیا ہے تاکہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جاسکے۔‘ | اسی بارے میں ’کشمیر: جرات اور نرمی کا متقاضی‘18 January, 2006 | انڈیا پاک بھارت، آمد و رفت میں اضافہ 27 June, 2006 | انڈیا ’مذاکرات جاری رہیں گے‘23 August, 2006 | انڈیا پاکستان کو ثبوت دینگے: منموہن 04 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||